عمران خان نے لنگر خانے کھولے ہیں، پانامہ اور سوئٹزرلینڈ میں اکاؤنٹس نہیں کھولے۔۔۔ ’ سیلانی لنگر خانہ‘ پرمیڈیا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، بڑی آواز بلند

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں ایک نیا نظام شروع کیا گیا، جسکا نام سیلانی لنگر خانے کے نام سے ملک بھر کے نادار افراد کے لیے تین ٹائم کے فری کھانے کا اہتمام کیا جائے گا، وزیر اعظم

عمران خان کے اس اقدام کو اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام طبقات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کسی نے کہا کہ ملک کو لنگر خانوں کی ضرورت نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے، تو کسی نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو لیپ ٹاپ سکیموں پر تنقید کرتے تھے اور آج یہی لوگ لنگر خانوں پر ایسے خوشی منا رہے ہیں جیسے عمران خان نے بہت بڑا کام کر دیا ہو، عمران خان کے اسی اقدام پر معروف صحافی انور ولدسھی بھی میدان میں آگئے اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انور لودھی کا کہنا تھا کہ ’’ میڈیا والے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی حوصلہ رکھیں،عمران خان نے لنگر خانے کھولے ہیں، پانامہ اور سوئٹزرلینڈ میں اکاؤنٹس نہیں کھولے،عمران خان نے غریبوں کے لیے پناہ گاہیں بنائی ہیں… لندن فلیٹس اور سرے محل نہیں بنائے ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں