ماہرہ خان یورپ کے کس شو میں شرکت کے لیے پہنچ گئیں ؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں شرکت کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئی۔ مشہور اداکارہ ماہرہ خان متعدد فیشن ویک سمیت دیگر انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فیشن ویک میں انٹرنیشنل برانڈ L oreal کی نمائندگی کرنے

کے لیے وہاں پہنچ گئی ہیں۔ یہ فیسٹیول یکم اکتوبر تک جاری رہے گا، جیسے ہی اداکارہ ماہرہ خان فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچیں تو سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئی اور ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ کافی خوش ہیں اور اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ میں پیرس پہنچ چکی ہوں۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ پیرس فیشن شو میں شرکت کے لیے بیتابی سے منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں