میری آواز کے بغیر سب کچھ فلاپ ہے۔۔۔۔راحت فتح علی خان کی بین الاقوامی کنسرٹ منسوخ ہونے کی خبروں کی حقیقت کیا نکلی ؟ خود ہی بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان آسٹریلیا پہنچ گئے جہاں وہ کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔راحت فتح علی خان نے بتایا کہ میرے تمام انٹرنیشنل شوز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، میں نے ہمیشہ اپنے سننے والوں کیلئے کچھ نیا کیا ہے، آسٹریلیا میں بھی کچھ نیا ہوگا۔

بھارتی پروموٹرز کو راحت فتح علی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کروں گا، جس کے بعد امریکا اور کینیڈا میں بھی میرے شوز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔راحت فتح علی خان نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ ان کی محبت ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں، وہ ان کے شوز کینسل ہونے اور ان سے متعلق دیگر افواہوں پر توجہ نہ دیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں استاد راحت فتح علی خان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی سنیما ایسوسی ایشن کی جانب سے پروموٹرز کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے ساتھ شو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی سینما ایسوسی ایشن نے تعصب کی انتہا کردی، پروموٹرز کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے ساتھ شو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ دی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائس نے بھارتی پروموٹرز کارل کلرا اور نرمل دھلی ول کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کنسرٹ منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا جو کہ کینیڈا اور امریکا میں 4 اور 20 اکتوبر کو ہونا تھا۔بھارتی فیڈریشن نے انتباہی خط میں یہ بات واضح کی کہ ہمیں پوسٹرز موصول ہوئے ہیں جس میں بھارتی پروموٹر پاکستانی گلوکار کے ساتھ ہونے والے کنسرٹ کی تشہیر کررہے ہیں جب کہ ہم نے بھارتی گلوکار، اداکار، میزبان کو پہلے ہی منع کیا ہوا تھا کہ وہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ ملک کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے مذکورہ شو کو فوری طور پر منسوخ کریں، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فیڈریشن نے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان جانے کی وجہ سے پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں