یوم دفاع کے موقع پر کس طاقتور ملک کا وزیر خارجہ پاکستان آرہا ہے ؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 26اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد آ رہا ہے اور 6 ستمبر کو چائنہ کا وزیر خارجہ بھی پاکستان آ رہا ہے ، مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چائنہ سے پنگا بھی لے لیا ہے اور اب ہم

جو بھی حکمت عملی بنائیں گے ،وہ چائنہ سے مل کر ہی بنائیں گے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے گند ڈالا ہے اور وہ مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور اسکا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کوکمزور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملہ لے کر جایا جائیگا کہ انسانوں پر وہ پیلٹ گنیں استعمال کی جارہی ہیں جو جانوروں پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ آر ایس ایس کا نظریہ پیش کیا جا سکتا ہے کہ یہ نازی ازم کو سپورٹ کرتے ہیں، اس کی یہودی بھی حمایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 26 اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد آ رہا ہے اور 6ستمبر کو چائنہ کا وزیر خارجہ بھی پاکستان آ رہا ہے ، مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چائنہ سے پنگا بھی لے لیا ہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے ،وہ چائنہ سے مل کر ہی بنائیں گے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر جائیں تو جیسے ہمیں کچا چبا جائے گااور اگر زمینی حقائق دیکھیں تو جب بھی اس نے ہماری طرف میلی آنکھ دیکھنے کی کوشش کی ہے تو ہم نے ان کا منہ نوچ لیا ہے۔زیادہ دور نہ بھی جائیں تو رواں برس فروری کے مہینے میں جو کچھ ہوا وہ ساری دنیا نے دیکھا ہم نے نہ صرف بھارتی جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ان کا پائلٹ بھی گرفتار کر لیا تھا۔ اس قدر ہزمیت اٹھانے کے باوجود بھی بھارت نہیں سدھرا

اور اس نے اپنے ملک میں بپا شورش اورمختلف ریاستوں کی جانب سے جاری علیحدگی پسند قوتوں کا بدلہ لینے اور اپنی توجہ بٹانے کے لیے کشمیر پر چڑھائی کر دی ہے۔نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے ساتھ ساتھ انڈیا پاکستان پر حملے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں انکے وزیر دفاع نے ایٹم بم چلانے کا بھی کہا تھا مگر اس سے پہلے کہ وہ ایٹم بم کی دھمکی کو عملی جامہ پہناتے ان کے اپنے ہی ایئر فورس سربراہ نے مودی حکومت سمیت ریاستی اداروں کا جامہ ہی اتار دیا ہے۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ بریندر سنگھ دھنووا نے اپنے ہی ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔گزشتہ دنوں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دنیا کا امن خطرے میں ڈالتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی دھمکی دی تھی لیکن اب بھارت کے ائیر چیف نے خود ہی اپنے ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ بھارتی ائیرچیف بریندر سنگھ دھنووا نے نئی دہلی میں ہونے والے سیمینار میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں کہا کہ مگ 21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی مگ 21 طیارے اُڑارہے ہیں، اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔خیال رہے کہ روسی ساختہ مگ 21 طیارے بھارتی فضائی بیڑے میں 74-1973 میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے اب بھی بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ کئی مگ 21 طیارے دوران پرواز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں