مسلم لیگ (ن) کو ایم کیو ایم بنانے کی تیاریاں۔۔۔!!! مریم نواز 15 اگست کو مظفر آباد میں جا کر کیا اعلان کرنے والی تھیں؟ مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنماؤں نے انکی تقریر کا ڈرافٹ لیک کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز 15 اگست کو مظفرآباد میں ایک جلسہ کرنے جا رہی تھی ہیں۔اس جلسے کے لیے مریم نواز کے لئے تقریر بھی لکھی گئی گی۔نون لیگ کے اندر سے ہی ایک بندے نے مریم نواز کی تقریر کے کچھ

پوائنٹس آگے دے دئیے۔اس نے یہ پوائنٹ اس لئے آگے دیے کیونکہ نون لیگ کی صفوں میں ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کو یہ ڈر ہے کہ اگر مریم نواز یہ تقریر کرجاتیں تم مسلم لیگ نون بہت مشکلات کا شکار ہوجاتی۔کیونکہ الطاف حسین کے بیانات کے بعد ایم کیوایم صرف اسی لیے بچی کیونکہ انہوں نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔جو بندے الطاف حسین کے ساتھ تھے وہ آج بھی پاکستان نہیں آسکتے۔کیونکہ ادارے انہیں کسی طور پر بھی نہیں چھوڑیں گے۔مریم نواز نے تقریر میں یہ کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں ہمارا جینا مشکل کر دیا ہے عمران خان نے بالکل ویسے ہی حالات رکھے ہوئے ہیں جیسے مودی نے کشمیر میں کیے ہیں۔مریم نواز نے جلسے میں آزاد کشمیر کے لوگوں کو یہ بھی کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بتانے آئی ہوں کہ کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں عمران خان نے اب آپ لوگوں کا بھی سودا کرنا ہے کیونکہ عمران خان یہ ڈیل کرکے آیا ہے۔صدیق جان نے مزید کہا کہ مریم نواز وہ کام کر کے خوش ہوتی ہیںجس سے فوج کو تکلیف پہنچے۔۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ مریم نواز پر چودھری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں جس کی تحقیقات کے لیے نیب نے مریم نواز کو حراست میں لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں