بریکنگ نیوز: ملکی سیاست میں ہلچل ۔۔۔۔ آصف زرداری ، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کو ناقابل یقین خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جبکہ رانا ثنا اللہ کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا،آصف زرداری ،خواجہ سعد رفیق اور

شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرسپیکر کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اسیران ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے جبکہ رانا ثنا اللہ کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا،گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرسپیکر کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے،نیب حکام کو ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ لانے کی ہدایت کردی،پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری ،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اسیران ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے ،سابق صدرکے پروڈکشن آرڈرسپیکر کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے،نیب حکام کو آصف زرداری کو اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ لانے کی ہدایت کردی،پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں