بھارت مسلمانوں کے لیے جہنم بن گیا : کرکٹر عرفان پٹھان کو گھر بار چھوڑ کر کہاں بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا؟ حیرت انگیز خبر

جموں (ویب ڈیسک )بھارت کا جنگی جنون ،کھیل برباد کرنے لگا بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو کشمیر چھوڑنے کا حکمدے دیا۔تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنےکاحکم دے دیا،جن کھلاڑیوں کو حکم دیا گیا ان میں بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان سمیت سوسےزیادہ کھلاڑی شامل ہیں،

کشمیری میڈیا کا کہناتھا کہ عرفان پٹھان اور باقی سٹاف آج کمشیر چھوڑ دے گا ، کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں گئیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کپواڑہ کے علاقہ کیرن میں مزید 7نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جبکہ گھر گھر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں،علاوہ ازیں سری نگرکےتعلیمی اداروں کےطلبہ کوہاسٹلزخالی کرنےکاکہہ دیاگیا۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو وکیل تھا اوران کی فتح تک ہمیشہ رہے گا، یواین سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لیں اورمقبوضہ کشمیر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے کردارادا کرے ۔شہبازشریف اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا بھارتی فوج کی بربریت کا نوٹس لے،قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ نریندرمودی یاد رکھے بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اورریاستوں کو کھاجاتا ہے ،تمام کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستان ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح مظلوم کشمیریوں کی ہوگی کیونکہ وہ حق پر ہیں،شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو وکیل تھا اوران کی فتح تک ہمیشہ رہے گا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا۔ اوران کی فتح تک ہمیشہ رہے گا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں