تعز من تشاء : عمران خان دنیا بھر کی بااثر اور مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں کس نمبر پر ہیں ؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ برطانوی گلوبل پبلیکیشن ’’یوگوو‘‘ نے حال ہی میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا،اس فہرست

میں وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔فہرست میں مردوں میں پہلے نمبر پر بل گیٹس، دوسرے پر باراک اوباما، تیسرے پر چینی اداکار جیکی چین، چوتھے پر چینی صدر شی جن پنگ اور پانچویں نمبر پر چینی بزنس مین جیک ما شامل ہیں۔فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بارہویں پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا فہرست میں 17 واں نمبر ہے۔ایکسپریس کے مطابق یوگوو کی جانب سے جاری کردہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست کے مطابق مشیل اوباما پہلے اورملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔ یو گوو پبلیکیشن کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانےوالے 20 مرد اور 20خواتین شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں