اللہ تعالیٰ نے عمران حکومت کی انگلی تھام لی ۔۔۔۔۔ مشہور اور طاقتور ترین عالمی شخصیت نے پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے بڑا اعلان کرد یا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ پرنس ہیری نے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کو باضابطہ تعاون کی پیشکش کر دی۔ گزشتہ روزبرطانوی شہزادے کی جانب سے کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹر لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پر عثمان ڈار نے بھی شرکت کی۔

عثمان ڈار نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے وژن اور کامیاب جوان پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنس ہیری نے کہاکہ کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہے تو پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار, تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان میں پہلی دفعہ نوجوانوں پر مرکوز جامع یوتھ پالیسی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کے لئے تاریخی بجٹ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظر اندار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماں کے آخر میں وزیراعظم نوجوانوں کے لئے لینڈ مارک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالی اور تکنیکی تعاون کی پیش کش پر برطانوی حکومت اور پرنس ہیری کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ کوششیں شروع کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ پٹریسیہ اسکاٹ لینڈ اور 21 ممالک کے یوتھ منسڑز نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں