عالمی شہرت یافتہ ڈان اور منشیات اسمگلر کو عمر قید اور کھربوں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر اور میکسیکو کے اسمگلر ایل چاپو کو امریکی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بروکلین کی فیڈرل عدالت نے ایل چاپو گزمین کو عمر قید کے ساتھ مزید تیس سال قید اور

12 ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔ ایل چاپو کو فروری میں منشیات اسمگلنگ کیس میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا ۔ 62 سالہ منشیات اسمگلر کو ٹرائل کے لئے خصوصی طور پر امریکا لایا گیا تھا ۔ ایل چاپو گزمین دو دفعہ میکسیکو کی جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں