’’ مریم اعوان کو فراڈ ،جعل سازی اور دو نمبری پر۔۔۔۔‘‘ سینئر اینکر جنید سلیم نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری (ن) لیگ تلملا اُٹھی

لاہور( ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے، اس پر سینئر اینکر پرسن جنید سلیم بھی میدان میں آگئے اور بڑا پیغام جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

پیغام چھوڑتے ہوئے سینئر اینک رپرسن جنید سلیم کا کہنا ہے کہ ’’ مریم اعوان کو فراڈ ،جعل سازی اور دو نمبری پر طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا، مریم اعوان کو خوش ہونا چاہیے احتساب عدالت مریم اعوان کی درخواست ضمانت خارج کرکے نواز شریف کیلیے گھر کے کھانے کا بندوبست کر رہی ہے اب انکو بھوک ہڑتال کی ضرورت پیش نہیں آئے گی‘‘۔اس سے قبل سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’ مریم نواز کی احتساب عدالت طلبی؛ 19 جولائی کو جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر طلب کر لیا !! جج ارشد ملک کی ویڈیو ریلیز پر بھی مریم نواز ایسے معاملات کا اشارہ دے چکی تھیں لیکن “شرارت” کے جواب میں مزید ریلیزز کی دھمکی بھی دے گئی تھیں ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں