کوئی وزیراعظم بن کر بھی منشی ہے اور کوئی ۔۔۔طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت دنگ رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی نواز شریف نے بھیک مانگنے کےلئے دورے نہیں کئے ، نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کے لئے کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے

بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تقریریں نہ کریں ، ٹویٹ نہ کریں ، کارروائی کریں ، فردوس باجی توفیق کی بات ہے ،کوئی وزیراعظم بن کے بھی منشی ہے اور کوئی ملک کی تقدیر بدل گیا ،فرق صرف سلیکٹڈاورمنتخب کا ہے ،طلال چودھری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی نوازشریف نے بھیک مانگنے کےلئے دورے نہیں کئے ، نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کے لئے کیا،نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کےلئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہر دورے سے کتنی سرمایہ کاری آئی ذرا پوچھ کے بتا دیں ،پوچھ کے بتا دیں بھیک مانگنے میں کتنا سرکاری خرچ ہوا اور کتنی بھیک اکٹھی ہوئی؟ دوسری جانب خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی،آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے “مال مفت دل بے رحم” کے مصداق ہیں،اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی،ان کا کہنا تھا کہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں