عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاریاں ۔۔۔۔ اس بار مریم نوازکیا کھڑاک کرنے جا رہی ہیں؟ بڑا راز لیک ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بعد ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی پلاننگ کرلی ، نیب کی اپیل پر مریم نواز کا عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ وہاں پر جانے پر غور ، بھرپور

طریقہ سے وہاں جانے کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ ٹکراؤ اور عدلیہ پرحملے کا خدشہ ۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بھی اداروں کو دھمکیاں دینے کے بعد عدالت میں جانے کے حوالے سے کس طرح بھرپور طریقہ سے جایا جاتا ہے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ۔ روزنامہ 29نیوز کے مطابق با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور اس کے قریبی ساتھی ہر صورت میں بھرپور محاذ آ رائی کر کے ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر انارکی کی فضا پیدا ہو۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس وقت میں بھرپور محاذ آرائی پیدا کر کے ماحول کو اس قدر خراب کیا جائے کہ احتساب کا عمل بھی رک جائے اور حکومت بھی چلی جائے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اندر ہی ایک بڑا گروپ نہ صرف اسکی مخالفت کر رہا ہے بلکہ اس گروپ کے کئی اہم رہنما مریم نواز کے منڈی بہاؤالدین جلسہ کے موقع پر بھی نہ تو ساتھ گئے اورنہ ہی استقبالیہ کیمپوں میں نظر آ ئے ۔ مریم نواز نے ن لیگ کے اہم رہنماؤں جو مزاحمتی سیاست کے خلاف ہیں کو واضح طورپر جواب دیدیا ہے ۔ مریم نواز عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے اپنے والد نواز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ مریم نواز ملاقات میں ساری صورتحال سامنے رکھیں گی جبکہ پارٹی میں کو ن ان کے ساتھ چل رہا اور کون مخالفت کر رہا ہے ، اس حوالے سے بھی نوازشریف کو بتائیں گی ۔ واضح رہے کہ مریم نواز اس وقت سیاست میں بھرپور سرگرم نظر آرہی ہیں اور انہیں نوازشریف کا سیاسی جانشیں قرار دیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں