بس بہت ہوگیا۔۔۔۔ ماروی میمن نے خاموشی توڑ دی، ڈار فیملی کو بڑا جھٹکا دے دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ماروی میمن کی جانب سے ایک بار پھر اسحاق ڈار کے راز افشاں کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پر جاری نئے بیان میں ناراض لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو دی گئی ڈیڈ لائن اب ختم ہوگئی، بہت صبر کرلیا۔ سارے معاملے کو 3 سال برداشت کیا ہے۔

بہت جلد دو شہروں میں پریس کانفرنس کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسوں کا وقت وہ متعین کیا جائے گا جو مجھے مناسب لگے گا۔ پریس کانفرنس میں سیاست اور متعلقہ ایشوز پر بات کروں۔ اس سے قبل 4 جولائی کو ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معافی نہیں مانگی گئی تو ایسا راز افشاں کروں گی کہ اسحاق ڈار کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ مذکورہ ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عزت سے سچ بتا کے معافی مانگنے میں کوئی مسئلہ ہے تو ٹھیک ہے، پھر بے عزتی آپ کا مقدر ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پر کی گئی شادی چھپانے کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھے، جس پر ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پیسے نہیں معافی چاہئے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ پریس کانفرنس اسی وقت ہو گی جو وقت مجھے سوٹ کرے گا کسی کی دھمکیوں سے پریس کانفرنس کا وقت طے نہیں کروں گی ۔مجھے اذیت جھیلتے ہوئے تین سال گزر گئے، پریس کانفرنس کے حوالے سے آپ بھی صبر کریں ، اس میں سیاست سے جڑی تمام چیزوں پر بات کروں گی ۔ ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہو گا،آپ اپنی تحریک انصاف کو سنبھالیں ۔ واضح رہے کہ ماروی میمن نے اسحاق ڈار کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں