وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل۔۔۔۔ حفیظ شیخ کے بعد ایک اور نامور وزیر سے قلمدان واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر نہ رہ سکے ،وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا اور انہیں وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن مقرر کر دیا، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان دوبارہ دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا

کہنا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،جس پر وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو کا قلمدان واپس لے لیا اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا،وزیراعظم نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا اورحفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا،کابینہ ڈویژن نے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دیا تھا اور انہوں نے پرسوں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم مشیر خزانہ کے تحفظات کے مطابق حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر ان کی جگہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ کا بینہ ڈویژن نے وزیر مملکت بر ائے ریو نیو حماد اظہر کووفاقی وزیر بر ائے ر یونیو ڈویژن بنا نے اور حفیظ شیخ کی ریونیو ڈویژن کے قلمدان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حماد اظہرکے وفاقی وزیر بننے سے اب ایف بی آر کا وزارت خزانہ پرانحصار ختم ہو گیا ہے۔ بطور وفاقی وزیر حماد اظہر براہ راست اپنی سمریاں کابینہ کو بھیج سکیں گے۔اس سے قبل ڈ اکٹر عبد الحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر بر ائے خزانہ ، اقتصادی امور اور ریو نیو ڈویژن تھے ۔ اب وہ صرف خزانہ و اقتصادی امور کے انچارج وزیر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں