بجٹ پیش ہوتے ہی ڈالرکی قدر میں ہوشربا اضافہ ۔۔ چند ہی گھنٹوں میں قیمت کہاں جا پہنچی ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں پاکستان کی بلند ترین سطح 152 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر

ہی 465 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 125 پوائنٹس پر پہنچ گیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 70 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں 1700 سی سی اور اس سے زیادہ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی جب کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کر دیا ہے۔حکومت نے بجٹ میں 1000 سی سی اور اس سے کم طاقت کی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کر کے انہیں مختلف سلیبس میں تقسیم کر دیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ 1000 سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں پر 2 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک سے 1000 سی سی تک کی گاڑیاں ٹیکس سے مستثنیٰ تھیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ 1000 سی سی سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کر دی گئی ہے، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں پاکستان کی بلند ترین سطح 152 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 465 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 125 پوائنٹس پر پہنچ گیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 70 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں