بریکنگ نیوز: پشاور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اہم حکومتی وزیر سے ہاتھا پائی۔۔۔ آخر وجہ کیا بنی؟ تشویشناک اطلاعات

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام اللہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نوشیروان برکی اور ڈاکٹر میں ہاتھا پائی، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ،

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نوشیروان برکی نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران ڈاکٹروں نے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران وزیر صحت، ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ڈاکٹروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر صحت پر تشدد کا الزام عائد کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سے ملاقات۔ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ میں صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کی کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی۔ضیاء اللہ بنگش نے صوبائی وزیر صحت کو کوہاٹ کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوری کرنے اور تمام مراکز صحت کو جدید مشینری اور آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس کی صوبائی وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی۔مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات بھی یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کی سہولیات پر انسان کا بنیادی حق اور ضرورت ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے شروع دن سے ہی ان دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں میں بہتری آئی ہے اور اسکے ثمرات غریب عوام کو براہ راست مل رہے ہیں۔مشیر تعلیم نے صوبائی وزیر صحت سے کوہاٹ کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن سے کوہاٹ اور گردونواح کے عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ضیاء اللہ بنگش نے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو دورہ کوہاٹ آنے کی دعوت دی۔ وزیر صحت نے عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد کوہاٹ کا دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران کوہاٹ کے عوام کے لئے مشیر تعلیم کے مطالبات پر صحت کے شعبے میں اعلانات بھی کریں گے جس پر ضیاء اللہ بنگش نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں