بریکنگ نیوز : وفاقی کابینہ میں دبنگ اضافہ ۔۔۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو کونسی وزارت سونپ دی گئی ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں مزید ایک رکن کا اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو

مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں، وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ دوسی جانب ڈاکٹرثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وغربت مٹاؤمہم مقرر کردیا گیا ، ثانیہ نشتربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا انھیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی اور معاملات دیکھیں گی۔ ثانیہ نشتر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔ یاد رہے 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کیا تھا ، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔ خیال رہےوزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں پروگرام کی اصولی منظوری دی تھی، ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا

افتتاح کردیا، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا ہے، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر کو یہ دستاویز تیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس پروگرام پر عمل در آمد کے لئے جہاد کریں گے. انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیامیں واحد ملک ہے، جو اسلام کےنام پر بنا، جو انسان کامیاب ہوتا ہے، لوگ اس سے سیکھنا چاہتے ہیں اور دنیا کے سب سے کامیاب انسان ہمارےنبیﷺ ہیں، نبیﷺ نے جو ریاست بنائی تھی، وہ مدینہ کی ریاست تھی، یورپ کے لوگوں نے مسلمانوں کی لائبریریوں میں ریسرچ کی. انھوں‌ نے کہا کہ غربت مٹاؤ پروگرام انسانیت کے راستے پر چلنے کی پہلی کوشش ہے، انسانیت کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے، چین کی ہرپالیسی میں غربت کے خاتمے کا وژن ہے. ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 38 ڈی کہتا ہے کہ عوام کو تمام سہولتیں فراہم کرنی ہیں، غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں، غریبوں کی مددکرنے والےتمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کا ڈیٹا بیس دسمبر تک مکمل کرلیں گے، تفصیلات سے مکمل طورپر پتا چلے گا کہاں کتنے غریب لوگ موجود ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کو ایک منسٹری کے نیچے لائیں گے، ملک کی تحصیلوں میں 500 ڈیجٹل حب بنا رہے ہیں.انھوں نے کہا کہ حکومت تحفظ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی، کسی بھی شیلٹر ہوم میں حکومت کا پیسہ خرچ نہیں ہورہا، شیلٹر ہوم میں لوگ خود آ کر پیسہ فراہم کر رہے ہیں، بیت المال 4 سال میں 10 ہزار یتیم بچوں کے لئے سوئٹ ہومز بنائے گا، اگلے 4 سال میں 33لاکھ لوگوں کی مدد کی جائے گی، انصاف انشورنس میں 33ارب روپے اضافہ کردیا ہے ، جنہیں انصاف کارڈ نہیں ملےگا، انھیں غربت مٹاؤ پروگرام میں لائیں گے، کلین اورگرین پاکستان مہم میں سیورج کے مسائل دور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں