ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی میدان میں آگئیں، اصل کہانی کیا نکلی ؟

کراچی ( ویب ڈیسک ) اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔ اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کے ساتھ مل کر اپنے سیٹ پر کام کرنے

والے ونڈو کلینر کا مذاق اڑا رہی تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صبور علی ، صحیفہ جبار خٹک اور ونڈو کلینر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان شیخ ) نے ایک مشترکہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے مداحوں سے معافی مانگی۔ ’ ہم آپ لوگوں سے معافی مانگتے ہیں کچھ ایسے لفظ بولے گئے جنہیں سوشل میڈیا پر نہیں جانا چاہیے تھا جس کیلئے ہم معافی چاہتے ہیں‘ ۔ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ یہیں پر ختم ہوجائے تاکہ ہم اپنا کام دوبارہ شروع کرسکیں، سوائے معافی کے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس لیے برائے مہربانی اپنے دلوں کو صاف کردیجیے۔تفصیلات کے مطابق انسان کو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے محنت مزدوری کرنا پڑتی ہے اور ایسے میں ماڈل صبور علی کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ہرپاکستانی تلملااٹھا، وہ شیشے صاف کرتے ہوئے محنت کش کو دیکھ کر اس کے بارے میں تضحیک آمیز جملے بول رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”اگر زیرنظرویڈیو میں موجود لڑکا اسٹنٹ ڈائریکٹر ہی ہے تو تب بھی ماڈل پیشے کی توہین کررہی ہیں جیسے کہ صفائی ستھرائی کاکام کرنا کوئی اچھی چیز نہیں، نام نہاد سلیبرٹیزصبور علی اور صحیفہ جبار خٹک سیٹ پر موجود تھیں اور کھڑکیاں صاف کرنیوالے غریب شخص کا کھلے عام مذاق اڑاتی رہیں، پھر یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی، کہہ سکتے ہیں کہ ٹی وی میڈیا ان پڑھ اور گھٹیاں لوگوں سے بھرا ہوا ہے“۔

ویڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ”کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اسے گھر سے بھیجاتھا، یہ صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا، کمبل بھی تہہ نہیں کرتا ہوگا، اب یہ یہاں لگاہوا ہے ، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟‘۔بعدازاں اس کی بات کی تصدیق ہو گئی کہ شیشوں کی صفائی کرنیوالا شخص ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر احسان ہے جس کیساتھ کام کرنے کے لیے صبور علی سیٹ پر موجود تھیں اور وہ ان کا دوست تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تلملا اٹھے اور ان سلیبرٹیز کو کھری کھری سنادیں، قیصر حبیب نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔عدیل ریاض نے لکھا کہ ’ نام نہاد مذہب لوگوں کی جہالت‘۔ثنا فرخ نے لکھا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘۔جنید شاہد کاکہناتھاکہ ’اور جب لوگ ان خواتین کو یہ سکھائیں کہ دوسروں کی عزت کیسے کی جاتی ہے تو تب صنفی امتیاز اور فیمنزم لے کر آجائیں گی یہ باجیاں ‘۔وقاص قطب چشتی نے لکھا کہ ’ایک لمحہ رکیں اور مہربانی کرکے سنہرے الفاظ کرکے اس مرد اداکارکو خراج تحسین پیش کریں‘۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد صبور علی نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور واضح کیا کہ کھڑکی کی صفائی کرنیوالا دراصل ہمارے آنیوالے ڈرامے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے جس کے ساتھ ہم نے مہینوں کام کیا ، ایک کولیگ کے طورپر ہم نے لطیفے اور پراجیکٹ کے دوران فنی لمحات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں