سعودی عرب جانا بے حد مشکل ہوگیا، ویزہ حاصل کرکے بھی کس ایک بات کی وجہ سے سعودی عرب میں کوئی غیرملکی داخل نہیں ہوسکتا؟ نئی پابندی عائد کردی گئی

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام بالا نے نئے فیصلے کی منظوری دیدی۔حج اور علاج کی غرض سے آمد کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہیں۔ باخبر ذرائع نے

بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد 90دن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے وزارت حجوعمرہ اور وزارت صحت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا کہ مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر مملکت آنے والوں کو پہلے میڈیکل انشورنس کرانا ہوگا تاکہ مملکت میں قیام کے دوران بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں