پُرانا دور لوٹ آیا۔۔!! پاکستانی صحافت کی بڑی شخصیات نے پی ٹی وی کو جوائن کر لیا، بڑے بڑے چینلوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی کو پہلے سے بہتر مواد نشر کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت یکم جون سے پی ٹی وی نیوز پر نئے پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس لائحہ عمل کے تحت پہلے مرحلے میں پی ٹی وی نیوز پر9 نئے پروگرامز شروع کیے


گئے ہیں دوسرے مرحلے میں مزید پروگرام نشریات میں شامل کیے جائیں گے۔پی ٹی وی نیوز پر نشریاتی مواد میں بہتری کیلئے معروف صحافی اویس توحید، منیبا مزاری، نادیہ مرزا، مشعال بخاری ،مونا عالم، ثانیہ لودھی، فیصل رحمان اور پی ٹی وی کے اینکر سید انوار الحسن کی مدد سے نئے پروگرام ہفتے کے مختلف دنوں میں شام 7 سے رات 11 بجے تک پیش کیے جائیں گے۔کل سے پی ٹی وی نیوز پر جن نئے پروگراموں کو شروع کیا گیا ہے میزبان مشعال بخاری اور امتیاز گل کا پروگرام ‘نکتہ امتیاز’، صحافی اویس توحید کا پروگرام ‘ شاہراہ دستور’ نادیہ مرزا کا پروگرام ‘ ایوان سے عوام تک’ پی ٹی وی کے معروف میزبان سید انوار الحسن کا پروگرام ‘سچ کا ساتھ’ اور مونا عالم کا پروگرام ‘ بدلتی رائے’ شامل ہے۔اس کے علاوہ منیبہ مزاری کا ہفتہ وار پروگرام ‘سماج’ بھی نئے پیش کیے جانے والے پروگرامز میں شامل ہے۔ ان پروگرامز کے علاوہ پی ٹی وی نے جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو( ڈوچ ویلی) کے ساتھ نئے ہونے والے معاہدے کے تحت پی ٹی وی نیوز ڈی ڈبلیو کی ثقافت، کھیل اور سماجی مسائل پر بنائی گئی ڈاکیومینٹریز نشر کرے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی پی ٹی وی نیوز چینل کی طرح انٹرٹینمنٹ (ڈراموں) کے چینل پر بھی نئے پروگرام نشر کرے گا، مگر فی الحال انتظامیہ کی جانب سے ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں