پی آئی اے طیارہ حادثہ:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ، بڑے فیصلے کر لیے گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اے طیارہ حادثے پر اہم اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں عمران خان کو طیارہ حادثےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے طیارہ حادثے پر اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وفاقی وزراء،

سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعظم کو طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اب تک کی جانے والی تحقیقات اور زخمیوں کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کی امداد کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور ایسے واقعات پر آئندہ کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔بعد ازاں پولیس نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ 2 بجکر37منٹ پرجہاز لینڈنگ سے پہلے رہائشی علاقےمیں گرا، طیارہ گرنے سے 12 گھر اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جائے حادثہ سے97 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جس میں سے 19کےعلاوہ دیگر لاشیں بری طرح جلنےسےناقابل شناخت ہیں جب کہ بچ جانے والے مسافر اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں