آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے کونسا شاندار اعلان ہونیوالا ہے؟ مشیر خزانہ وقت سے پہلے ہی پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک انٹرو یومیں انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم

کر رہی ہے جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وہ قومی معیشت کے استحکام اور کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائے گی اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گی اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،874 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے بغیر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ دریائے کنہار میں 9 1.963 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے 4250 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں