سب سے پہلے آپ کو بُزدارچھوڑے گا۔۔!! کیا عُثما ن بُزدار کی اگلی منزل مسلم لیگ (ن) ہے؟ عمران خان کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عثمان بُزدار ،ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر کہیں گے کہ نواز شریف ہمارا ہیرو ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا

کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے، انکے لیے وزیر اعظم ہاؤس کجے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیئے جائیں گے تب یہی عثمان بُزدار مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں گے اور نعرے لگائیں گے کہ نواز ہمارا ہہیرو ہے، شہباز ہمارا ہہیرو ہے۔ جب تک عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں انکا جادو سر چڑھ کر بولتا رہے گا۔ اس سے قبل سینئر صحافی حامد میر بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ عمران خان کبھی بھی عثمان بُزدار کے سامنے پُر نہیں مار سکتے، عمران خان کو اندازہ ہی نہیں کہ انہوں نے کتنا بڑا آستین کا وہ پال رکھا ہے، شوگر کمیشن رپورٹ میں جس طرح عثمان بُزدار کو کلین چٹ دی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ، ھامد میر کے دعوؤں پر پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے سسینئر صحافی کو باقاعدہ نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی کے تمام تر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اگر سینئر صحافی نے آن ائیر آ کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے معافی نہ مامانگی تو پھر حامد میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائےگا۔ ان الزامات سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بُزدار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ عمران خان بار بار عثمان بُزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں اور انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں