10 روپے کا نوٹ ختم ۔۔۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا ، اس کی جگہ کیا چیز متعارف کروائی جارہی ہے؟ آپ بھی جان لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک نقل سے بچنے کیلئے 10روپے کے سکے میں 3نئے سکیورٹی فیچرز بھی رکھے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ آئندہ دو سال کے اندر یکسر ختم کر کے اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نقل سے بچنے کیلئے 10 روپے

کے سکے میں سیکیورٹی کے 3 نئے فیچرز بھی رکھے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک کے حکام نے بتایا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کے استعمال کی مدت زیادہ سے زیادہ 2 سال ہوتی ہے اور اس کی تیاری پر لاگت 3 روپے ہے۔ اس کے مقابلے میں دھات کے سکہ کے استعمال کی میعاد 25 سے 40 سال ہوتی ہے اور 10 روپے مالیت کے سکہ پر لاگت 8 روپے ہو گی۔ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی نقل تیار کرنا بھی آسان ہے جبکہ 10 روپے کے جعلی سکہ کی تیاری ناممکن ہے۔ تین دہائیاں پہلے رائج کئے گئے سکوں کی تیاری پر لاگت 80 پیسے تھی اور اب ان کو پگھلا کر نئے سکوں میں ڈھالا جا رہا ہے تو دھات کی مالیت 3 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں