12 گیندوں پر 6 وکٹیں۔۔۔۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے میچ سے ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے 14 ویں میچ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اننگز کی دوسری گیند پر حسن علی نے ونس کو بغیرکو ئی رن بنائے بولڈ کردیا

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا ہے ، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اننگز کی دوسری گیند پر حسن علی نے ونس کو بغیرکو ئی رن بنائے بولڈ کردیا ، عمر صدیق اور جونسن چارلس نے دوسری وکٹ کے لیے80 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران جونسن چارلس نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 19ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 53 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر باﺅنڈی لائن پر امام الحق کے شاندار کیچ کی بدولت پوویلین لوٹے، عمر صدیق 20 رنز سکور کرکے لیام ڈاسن کا شکار بنے ، شعیب ملک اور ڈینیئل کرسٹیان نے چوتھی وکٹ کے لیے33 رنز جوڑے جس کے بعد کرسٹیان 19 رنز سکور کرکے ثمین گل کی گیند پر پوویلین لوٹے ، شعیب ملک 22 رنز بنا کر حسن علی کی دوسری وکٹ بنے ، شاہد آفریدی کی اننگز 14رنز تک محدود رہی ، وہ حسن علی کا تیسرا شکار بنے۔ حماد اعظم اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،محمد الیاس صرف ایک رن سکور کرکے وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے،جنید خان بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوگئے،آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی ، سکور بورڈ پر ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پشاور زلمی 4 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں