ایرانی جتنی بہادر اور غیرت مند قوم ہیں وہ امریکیوں کا کیا حشر کریں گے؟ مشہور میڈیا گروپ کے تھنک ٹینک نے پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے دو بڑی سیاسی پارٹیوں کی مختلف قسم کی ٹکور ہوئی ہے ،اب وہ راہ راست پر آگئی ہیں اور ان کوقومی مفاد نظر آرہاہے ۔ اس وقت ان کو لندن کا موسم اورنیب کے سیل یاد آرہے ہیں جس کی وجہ سے فوری طور پر قومی مفاہمت کی رگ پھڑ ک اٹھی ہے ۔

پروگرام تھنک ٹینکمیں میزبان سیدہ عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا ایرانی بہادر لوگ ہیں اور وہ مزاحمت کررہے ہیں لیکن ہم تو مذمت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ روزنامہ دنیا کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا اپوزیشن کے متحد ہونے کا دعویٰ ختم ہوکررہ گیاہے ۔شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں انہیں آرمی ایکٹ بل پر دوسری جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔ ایران امریکا کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا ایران امریکا کشیدگی ایک سنجیدہ ایشو ہے تاہم ہم اپنی معیشت کی وجہ سے مجبور ہیں ، اس وقت خطے میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے ۔ حسن عسکری نے کہا پاکستان کے وزیر خارجہ کو ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کرنی چاہئے ، ان کو یقین دلائیں کہ پاکستان ایران کی سالمیت کے حوالے سے فریق نہیں بنے گا ۔ اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن نے کہا اگر ن لیگ اور پی پی سپورٹ نہیں بھی کرتیں تو پی ٹی آئی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو سادہ اکثریت سے منظور کروا لے گی۔(تازہ ترین خبروں ، تازہ کالم ، آرٹیکل اور بریکنگ سے اپ ڈیٹ رہنے کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزٹ کریں یا پھر ہمارا پیج لائیک کریں . شکریہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں