مراد سعید کا زبردست کارنامہ ۔۔۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدن میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدنی میں 62 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا،ادارہ جاتی اخراجات کم کرکے بھی چوبیس کروڑ بچائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردیئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ این ایچ اے

کی آمدن میں رواں سال 62 فیصدسے زائداضافہ ہوا ہے جبکہ کرپشن کیخلاف مہم میں 11.7 ارب کی ریکوری کی گئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباو کا شکارہیں۔کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے۔مرادسعید نے کہاکہ احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اوران کے بھائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آچکیں۔احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں انہوں نے کہااحسن اقبال کو کہا تھاکہ آپ کے گھبرانے کاوقت آگیاہے۔ احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائدکانقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہمائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندرسے نکل رہا ہے – PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں ۔ فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزرابھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں – PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں