کچھ اور پرندوں کی شامت ۔۔۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ پنڈی بوائے نے خوفناک پیشگوئی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر5 کیسز ہیں، کیسزمیں ملوث پارٹیاں پیسے دے دیں گی۔ جی این این کے خصوصی پروگرام “فیس ٹو فیس ود عائشہ بخش ” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے شہباز شریف کی تصویر

نئی ہیٹ کے ساتھ چل رہی ہے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز زیادہ اہم ہیں ۔آج تک لندن سے کوئی پلان ہوتے نہیں دیکھا،نواز شریف خاندان کی سیاست ختم ہے ۔شہباز شریف پر 18 الزام لگے ہیں ،ان کا جواب دیں۔شہباز شریف کے خلاف بہت سی شہادتیں آ رہی ہیں۔روز بروز کوئی نہ کوئی آدمی پکڑا جاتا ہے ،بہت سارے کیسز اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے ،مارچ تک ٹھہراؤ آ جائے گا۔مزید پنچھی پکڑ لیے جائیں گے اور کچھ پلی بارگین کر لیں گے،شریف خاندان 5 روپے نہیں دے گا ۔اگر ایک مجرم باہر جا سکتا ہے تو ایک ملزم کو بھی باہر جانے کا حق ہے ۔آصف زرداری پر5 کیسز ہیں ،کیسز میں ملوث پارٹیاں پیسے دے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کو لے کر بالکل دباؤ میں نہیں ہیں ،ایم کیو ایم کہیں نہیں جا ئے گی،ایم کیو ایم نے برملا بیان دیا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں ،ایم کیو ایم اور ق لیگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،دونوں جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔پنجاب کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کسی اور بندے کو دیکھے بھی تو پنجاب میں اسے کوئی بندہ دکھائی نہیں دے گا۔ہم نے پنجاب سے اپنا حصہ بھرپور لیا ہے،جو مسائل صوبوں کے ہیں وہی مسائل وفاق کے بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ہر جماعت کا لگنا چاہیے ،سوموار کو پی ٹی آئی،منگل کو ن لیگ اور بدھ کو پی پی کا فارن فنڈنگ کیس لگنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کیا 20 کروڑ لوگوں میں 3 آدمی نہیں نکال سکتے جن کو الیکشن کمیشن میں تعینات کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے باہر سے آنے والے پیسے پر بات کرنے سے منع کیا ہے ،برطانیہ سے معاہدہ ہوا کہ باہر سے آنے والے پیسے پر بات نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں